• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بر طانیہ کی ترقی میں مضبوط بلدیاتی نظام کا اہم کردار ہے،میئر کراچی

بر طانیہ کی ترقی میں مضبوط بلدیاتی نظام کا اہم کردار ہے،میئر کراچی
بشکریہ: سوشل میڈیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) برطانیہ کے شہر برائٹن کے سیفورڈ ٹائون کی پاکستان نژاد میئر نازش عادل نے کہا ہے کہ ان کو پاکستان آکر اچھا لگا، کراچی میں تجاوزات کے خاتمے سے صدر اور پرانے شہر کے علاقے کشادہ اور خوبصورت ہوگئے ہیں اور ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہوئی ہے، برطانیہ میں بلدیاتی ادارے زیادہ بااختیار اور مقامی سطح کے پالیسی ساز ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو میئر کراچی وسیم اختر سے ان کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر دوران گفتگو کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس ٹائون کی وہ میئر ہیں وہاں دوسرا کوئی پاکستانی نہیں، پوری کونسل میں تین ایشیا ئی رکن ہیں جن میں دو کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے، انہوں نے ابتدائی تعلیم بھی پاکستان میں ہی حاصل کی، برطانیہ کے شہر برائٹن میں منتقل ہوئی اور سماجی کاموں کی وجہ سے برطانوی معاشرے نے ان کو اتنی عزت دی کہ ٹائو ن کا میئر منتخب کیا، میئر وسیم اختر نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستانی خاتون برطانیہ کے اہم ترین اور سیاحتی ٹائون کی میئر منتخب ہوئیں، میں کراچی کے عوام کی جانب سے انہیں کراچی میں خوش آمدید کہتا ہوں، انہوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں سے پاکستان کا نام روشن کیا، انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں اگر ترقی ہوئی تو وہاں بلدیاتی نظام مضبوط ہے جس نے اہم کر دار ادا کیا۔

تازہ ترین