• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا پی آئی ڈی کے سابق افسر چوہدری رشید کیخلاف قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں احتساب عدالت میں ریفرنس

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) نیب نے سابق ڈائریکٹر جنرل پی آئی ڈی چوہدری رشید کے خلاف قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا ہے۔ منگل کو نیب راولپنڈی کی جانب سے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں سابق ڈائریکٹر جنرل پر خزانے کو28.5 ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ریفرنس میں اکاؤنٹس آفیسر پی آئی ڈی بادشاہ رحمان ، محمد رفیق خٹک اور کلرک محمد ایاز بھی شریک ملزمان ہیں۔ ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ملزمان کو نیب آرڈیننس کے تحت بدعنوانی پر سزا دے۔ چوہدری رشید نے 28.5 ملین کے جعلی بل کی منظوری دی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ 
تازہ ترین