• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سگ گزیدگی سے بچہ جاں بحق،رواں سال11افراد ہلاک ہوچکے

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) رواں سال کراچی میں سگ گزیدگی (کتے کے کاٹے )سے11ویں ہلاکت ہو گئی جبکہ ہزاروں کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں لیکن آوارہ کتوں کے خاتمے کےلئے خاطر خواہ اقدامات کا فقدان ہے ۔ جناح اسپتال کی ایگزیگیٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیجمالی کے مطابق ٹھٹھہ کے رہائشی 12سالہ کاشف سہراب کو کتے نے کاٹا تھا جسے جناح اسپتال لایاگیا لیکن اس میںریبیز کا مرض سرائیت کر گیا تھا وہ جانبر نہ ہوسکا اور انتقال کر گیا۔ یہ جناح اسپتال میں کتے کے کاٹے سے چھٹی ہلاکت ہے جبکہ انڈس اسپتال میں بھی 5ہلاکتیں ہو چکی ہیں ۔دوسری جانب شہر بھر کے اسپتالوں میں آوارہ کتوں کے کاٹے کے ہزاروں کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔
تازہ ترین