• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیری رحمٰن کا ڈالر کی قدر میں اضافے کی تحقیقات کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمٰن نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت سے کون فائدہ اٹھا رہا ہے انکوائری کی جائے۔

ڈالر کی قدر میں اضافے پر پی پی رہنما نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں ڈالرکی قدر 8روپے بڑھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے قرضوں میں ایک ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

شیری رحمٰن نے مزید کہا کہ آج ڈالر ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، اس حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ڈالر 161روپے کا ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ پاس ہونے سے پہلے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل ہو رہا ہے۔

تازہ ترین