• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈے پھینکنے کی14ویں سالانہ عالمی چیمپئن شپ


عام طور پر انڈوں کو ناشتے میں کھانے اور مختلف پکوان تیار کرنے میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن برطانیہ میں اس کا ایک منفرد استعمال بھی کیا جاتا ہے۔

برطانوی کاؤنٹی لنکن شائر میں انڈے پکڑ نے، ایک دو سرے پر پھینکنے اور انڈوں کو درست نشانے پر ما رنے کے14ویں سالانہ عالمی مقابلے کا انعقادکیا گیا۔

مقابلے کے شرکاء نے 120 میٹر کے فاصلے پر کھڑے رہ کر 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اپنے نشانوں پر انڈے پھینکے۔

اس مقابلے میں مختلف ممالک سے درجنوں افراد نے حصہ لیا جبکہ ہزاروں ا فراد اسے دیکھنے کے لیے یہاں پہنچے۔

واضح رہے کہ اس سالانہ ایونٹ میں ایک ہی نشانے پر سب سے زیادہ انڈے مارنے والانیوزی لینڈ کا نوجوان فاتح قرارپایا۔

تازہ ترین