• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرید عباس کےقتل پر سیاسی رہنماؤں کی مذمت

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے موثر اور جامع اقدامات کو یقینی بنایا جائے، مریم اورنگزیب نے مرید عباس کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیفنس کے علاقے خیابان بخاری میں نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور ان کے دوست خضر کو قتل کردیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق مرید عباس کاروباری جھگڑے کا نشانہ بنے، ملزم عاطف زمان نے دفتر بلاکر گولیاں برسا دیں جبکہ مبینہ قاتل عاطف زمان نے بعد میں اپنے فلیٹ پر پہنچ کر خود کو گولی مارلی۔

تازہ ترین