• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسپلن توڑنے پر افغان کرکٹر آفتاب عالم پر ایک سال کی پابندی

بر منگھم (نمائندہ خصوصی) ایشیا کپ میں شعیب ملک نے جس افغان بولر کے خلاف وننگ اسٹروک کھیل کر پاکستان کو تین وکٹ سے کامیابی دلوائی تھی اس پرافغان کرکٹ بورڈ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنےپابندی عائد کردی ہے۔ تحقیقات کے بعد ڈسپلنری کمیٹی نے ان پر ایک سال کے لئے ہرقسم کی کرکٹ کے دروازے بند کرکے سینٹرل کنٹریکٹ معطل کردیا ہے۔ آفتاب عالم پر ورلڈ کپ کے دوران ساؤتھمپٹن میں ٹیم کے ہوٹل میں ایک خاتون مہمان کے ساتھ سنجیدہ نوعیت کی بدتمیزی کا الزام ہے۔ 27 جون کو آئی سی سی نے اعلان کیا تھا کہ غیر معمولی صورتحال کے باعث ان کا نام ٹیم سے واپس لے لیا گیا ہے۔ ان پرابتدا میں کوچ فل سمنز نے دو میچوں کے لئے پابندی لگائی تھی۔26سالہ فاسٹ بولر مانچسٹر میں پاکستان اور بھارت میچ کے دوران کھلاڑی کے کارڈ کے ساتھ غیر قانونی طورپر اولڈ ٹریفورڈ میں داخل ہوئے ، حالانکہ وہ اس کارڈ کے ذریعے ہاسپیٹلیٹی ایریا میں نہیں جاسکتے تھے۔

تازہ ترین