• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی آسٹریا کے کارکن عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں،نوید عاصم

ویانا(اکرم باجوہ)پاک کمیونٹی سٹائر مارک آسٹریا کے صدر اور پی ٹی آئی آسٹریا کے سینئر رہنما نوید عاصم کی جانب سے آسٹریا بھر کے شہروں سے پی ٹی آئی آسٹریا کے سابق عہدیداران اور متحرک کارکنوں کی میٹنگ سٹائر مارک کے مقامی ریسٹورنٹ یں منعقد ہوئی ۔ اجلاس میں میاں خلیل احمد،سلام فرید،چوہدری زبیر، فاروق چیمہ،بلال بٹ،خان مشاہد،کاشف،ندیم اختر،چوہدری حسن،چوہدری احسان ڈھینڈہ، چوہدری اظہر ورک،میاںعدیل کے علاوہ ڈاکٹر محمد اصغر اور دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس کے میزبان نوید عاصم نے کہا کہ دیار غیر میں ہم سب کو اپنےذزاتی اختلاف بھول کر پاکستان کی ترقی اور مضبوتی کے لیے مل جُل کر کام کرنا ہوگااور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ آسٹریا بھر میں کوئی بھی پاکستانی کمیونٹی کی تنظیم ہو وہ پاکستان کے وقار کی سربلندی اور پاکستان کے مفاد کی خاطرقومی پروگرام منعقد کرے تو ہم اس میں بڑھ چڑھ کر شامل ہوں تاکہ دیار غیر میں ہم سب بھائی چارے کو مزید مضبوط کریں ۔میٹنگ میں دیگر رہنماؤں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تازہ ترین