• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک عدم اعتماد،چیئرمین سینیٹ نے ارکان کونوٹس جاری کرنیکی منظوری دیدی

اسلام آباد(طاہر خلیل) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کیلئے ارکان کو نوٹس جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ چیئرمین سینٹ کےخلاف تحریک اعتماد اپوزیشن کی جانب سے سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی۔ جسے باضابطہ قرار دے کر چیئرمین سینٹ نے مزید کارروائی کی منظوری دے دی اور وزارت پارلیمانی امو ر کو مراسلہ جاری کردیا ہے، وزارت پارلیمانی امور وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت کو سمری بھیجے گی جس کے ذریعے تحریک عدم اعتماد کیلئے ایوان کا اجلاس طلب کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ اپوزیشن نے چیئرمین کےخلاف اور حکومتی اتحاد نے ڈپٹی چیئرمین کیخلاف عدم اعتماد تحریک سینٹ میں جمع کرائی ہے، ڈپٹی چیئرمین کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر سینٹ سیکرٹریٹ نے پہلے ہی ارکان کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔ نوٹس اجرا اور وزارت پارلیمانی امور کو مراسلے سے پتہ چلتا ہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کیخلاف تحریک عدم اعتماد صدر کے طلب کردہ اجلاس میں پیش ہوگی اور ریکوزیشن اجلاس میں اپوزیشن ارکان کو اس تحریک پرصرف اظہار خیال کا موقع ملے گا۔
تازہ ترین