• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناءاللہ سے جیل میں مبینہ بدسلوکی پر ایچ آر سی پی کا اظہار تشویش

لاہور (نمائندہ جنگ) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ سے دوران حراست مبینہ ناروا سلوک کے سنگین الزامات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایچ آر سی پی سے اسیر رہنما کی اہلیہ نبیلہ ثناءاللہ نے رابطہ کیا۔ جن کا دعویٰ ہے کہ رانا ثناءاللہ شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض ہیں۔ جب ملاقات ہوئی تو ان کی آواز دھیمی تھی اور ہاتھ کپکپارہے تھے اور سہارے کے بغیر وہ چل بھی نہیں سکتے تھے۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کو یہ بھی بتایا کہ 48گھنٹوں تک انہیں کھانے کو کچھ نہیں دیا گیا۔ انہیں ایک چھوٹی سے کوٹھری میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ نبیلہ ثناءاللہ نے الزام عائد کیا کہ کھانا اور ضروری اشیا تک ان تک پہنچانے نہیں دی گئیں۔ ایچ آر سی پی نے کہا یہ بڑے سنگین الزامات ہیں جن کی فوری آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئے۔
تازہ ترین