• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محبوب الحسن کی والدہ کے انتقال پر جنگ یونین کی تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنگ کلچرل ونگ کے محبوب الحسن کی والدہ مختصر علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئیں۔ مرحومہ کی تدفین بادامی باغ قبرستان میں اور فاتحہ سوئم مرحومہ کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ دریں اثنا جنگ پبلی کیشنز ایمپلائز یونین (سی بی اے) کے صدر رفیق بشیر، جنرل سیکرٹری شکیل یامین کانگا اور دیگر عہدیداروں کے علاوہ اداکار عمر شریف، گلوکار ارشد محمود، سیاسی اور سماجی رہنمائوں نے محبوب الحسن سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی۔
تازہ ترین