• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی صار فین کو برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وزرات توانائی کے ترجمان نے بجلی صار فین سے کہا ہے کہ برسات کے موسم میںاحتیاطی تدابیر اختیار کریں،بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں ،ان کوچھونے سے گریزکریں۔ کھمبوں کے قریب کھڑے ہوئے پانی میں بھی بعض اوقات کرنٹ ہو سکتا ہے لہٰذا اس سے بچ کر گزریں۔ گیلے ہاتھوں، کپڑوں یاجوتوں کی موجودگی میں سوئچ،بجلی کی تاریاپنکھے وغیرہ کوہرگزنہ چھوئیں،پیڈسٹل پنکھے کوکبھی بھی چالوحالت میں اِدھر اُدھرنہ کریں۔ جانوروں کوبجلی کے کھمبوں یاانہیں سہارا دینے والے تارسے نہ باندھیں۔ استری کرتے اور کپڑے دھوتے وقت پاؤں کے نیچے موٹاسوتی کپڑا، کمبل کاکپڑا، لکڑی یاربڑمیٹ کاکوئی خشک کپڑاضروررکھیں۔
تازہ ترین