• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ کرکٹ کے اتفاقات،ون ڈے میچ دو دن میں مکمل ہوا

کراچی (جنگ نیوز) کرکٹ ورلڈکپ میں رواں برس بہت سے باتیں پہلی بار،چند حیرت انگیز اور بعض محیرالعقل ہوئیں۔ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایک روزہ میچ دو دن میں مکمل ہوا جو نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا۔ فائنل میں ایسا چھکا لگا کہ گیند ہوا میں اڑنے کے بجائے زمین سے لگتے ہوئے بائونڈری لائن پار کر گئی، یہ اعزاز بین اسٹوکس کو ملا جبکہ انہیں میچ کے 50اوور میں اوور تھرو کے چھ رنز دیے گئے۔ عالمی چیمپئن کا فیصلہ عقل دنگ کردینے والا تھا، نیوزی لینڈ صفر رنز اور صفر وکٹ سے ہارا۔ انگلش ٹیم تاریخ میں پہلی بار ورلڈکپ جیتی لیکن رنز یا وکٹوں سے فرق نہیں بلکہ ایک عجیب قانون اور متنازع امپائرنگ کے نتیجے میں ۔انگلینڈ کے عالمی چیمپئن بننے کے بعد ورلڈکپ ٹرافی ایک آئرش باشندے اوئن مورگن نے وصول کی۔کرکٹ کے موجد ملک کو صفر رنز اور آئی سی سی کے قانون کی مدد سے ورلڈکپ جیتنے میں 44 برس لگے جبکہ دو جنوبی افریقی، دو پاکستانی نژاد پلیئرز سمیت نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ایک ایک کھلاڑی کی مدد اس کاوش میں شامل تھی۔
تازہ ترین