• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹامیں اسٹیل انڈسٹریز سے 17 فیصد ایکسائز ڈیوٹی ختم نہ کی جائے،پی اے ٹی اے

اسلام آباد(مہتاب حیدر)اسٹیل انڈسٹری نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھاہے کہ فاٹا اور پاٹا ،(FATA-PATA)میں اسٹیل یونٹس پر سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم نہ کی جائے۔ دوسری طرف فاٹا میں اسٹیل انڈسٹری کا کہنا ہے کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس علاقے میں 17فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کی جائے گی مگر اب لگا دی گئی ہے، سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی میںایف بی آر کو قائل کرنے کی کوشش کی گئی کہ وہ وعدہ پر برقرار رہیں مگر حکام کا کہنا ہے کہ FATA کے قائم کردہ اسٹیل یونٹس دوسرے سیٹیلڈ ایریا کو فروخت کردئے گئے ہیں ۔فاٹا کے پارلیمنٹیرینز اب مطالبہ کررہے ہیں فاٹا میں قائم دوسرے سیکٹرز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کی جائے۔پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز (PALSP)نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہےکہ اسٹیل انڈسٹری کو ختم ہونے سے بچایا جائے۔
تازہ ترین