• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابری مسجد کیس کا فیصلہ 9 ماہ میں سنانے کا حکم

بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کی سماعت کرنے والے اسپیشل جج سے کہا ہے کہ کیس کا فیصلہ 9 ماہ کے اندر سنایا جائے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق سپریم کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ بابری مسجد کیس میں چھ ماہ کے اندر گواہوں کے بیانات درج ہوجانے چاہئیں، جبکہ نو ماہ کے اندر ہر صورت میں فیصلہ سنا دیا جائے۔

عدالت نے معاملے کی سماعت کرنے والے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے خصوصی جج ایس کے یادو کی میعاد کو آگے بڑھانے کیلئے بھی اتر پردیش کی حکومت کو ہدایت دی۔ ایس کے یادو 30 ستمبر کو ریٹائر ہونے والے ہیں۔

بابری مسجد کیس میں بی جے پی کے رہنما ایل کے ایڈوانی، مرلی منوہر جوشی، اُوما بھارتی، کلیان سنگھ اور دیگر ملزمان شامل ہیں۔

تازہ ترین