• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدرمملکت سے صدرالدین ہاشوانی‘مرتضیٰ ہاشوانی کی ملاقات

اسلام آباد(طاہر خلیل)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین ہاشو گروپ صدر الدین ہاشوانی‘ڈپٹی چیئرمین مرتضیٰ ہاشوانی‘سابق ہائی کمشنر اور روونگ ایمبیسڈر حمید قدوائی نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ملاقات کی‘ملاقات میں مرتضی ہاشوانی نے ملکی معیشت کی ترقی میں صدر الدین ہاشوانی کی زیر قیادت ہاشو گروپ کے کردار پر صدر مملکت کو بریفنگ دی۔اس موقع پر صدر ڈاکٹرعارف علوی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مہمان نوازی، سیاحت کے شعبوں کی ترقی اور ملک کے مختلف علاقوں میں تعلیم کے فروغ کےلئےہاشو گروپ کا کردار لائق تحسین ہے۔ صدر الدین ہاشوانی نے اس موقع پر ایک نایاب تلوار کا تحفہ صدر مملکت کو پیش کیا۔

تازہ ترین