• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا، منشیات کا کاروبار کرنیوالوں کیلئے سزائے موت تجو یز

پشاور(نمائندہ جنگ) خیبر پختونخوا حکومت نے منشیات کی پیداوار، نقل و حمل اور روک تھام کیلئے’’ خیبر پختونخوا کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹانسز بل2019‘‘ اسمبلی میں پیش کردیا جس کی منظوری کے بعد منشیات کا کاروبار کرنے والوں کو سزائے موت اور 50لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائیگا جبکہ منشیات کے کاروبار سے اثاثے بنانے پر25سال تک قید ہوگی، بی آر ٹی کے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے اور 74اقسام کی معدنیات پر ایکسائز ڈیوٹی کے نفاذ کا بل بھی ایوان میں پیش کردیا گیا۔ صوبائی وزیر قانون سلطان محمد خان نے ’’ خیبر پختونخوا کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹانسز بل2019‘‘ ایوان میں پیش کیا جس کی رو سے منشیات کاکاروبار کرنے والوں کیلئےسزائے موت اور50 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزاتجویز کی گئی ہے، منشیات کے کاروبار سے اثاثے بنانے پر25 سال تک قید کی سزادی جائیگی، دیگرمنشیات کے علاوہ آئس کے نشے کوبھی فہرست میں شامل کر لیا گیا، منشیات سے متعلق مقدمات کی سماعت کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی، اجلاس دوران صوبائی وزیر قانون نے بی آرٹی کیلئے بھرتی کنٹریکٹ وڈیلی ویجزملازمین کومستقل کرنیکابل بھی پیش کیاجبکہ صوبائی حکومت نے74 اقسام کی معدنیات پرایکسائزیوٹی عائدکرنے سے متعلق ’’ خیبر پختونخوا ایکسائز ڈیوٹی آن منرلزبل 2019‘‘بھی ایوان میں پیش کردیا ، معدنیات پرعائد کی جانے والی ایکسائزڈیوٹی ادانہ کرنے والے ٹھیکیداروںکوبلیک لسٹ کیاجائے گا، مذکورہ ڈیوٹی کے نفاذسے حاصل رقم کوکان کنوں کی فلاح وبہبود پرخرچ کرنے کیلئے ویلفیئرفنڈاوراس کوڈیل کرنے کیلئے فنڈقائم کیاجائیگا،دریں اثناءاسمبلی اجلاس کو پیر22 جولائی کی صبح10 بجے تک کے لیے ملتوی کردیاگیا۔
تازہ ترین