• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنٹ لگنے،ٹریفک حادثات میں خاتون اور بچے سمیت 5افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مختلف حادثات میں خاتون اور بچے سمیت 5افراد جاں بحق ہو گئے،تفصیلات کے مطابق کھارادر کے علاقے ٹاور بس اسٹاپ کے قریب مسافر وین کی ٹکر سے 63 سالہ ذاکر حسین ولد لعل محمد جاں بحق ہو گیا،متوفی مواچھ گوٹھ کا رہائشی بتایا جاتا ہے، شارع فیصل گورا قبرستان کے قریب گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ،متوفی کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت 55سالہ روفن لعل ولد لعل محمد کے نام سے کی گئی،متوفی اختر کالونی کا رہائشی بتایا جاتا ہے،قائد آباد میں کرنٹ لگنے سے25سالہ غلام اللہ ولد مختار جاں بحق ہو گیا،کورنگی ایکسپریس وے پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 10سالہ بچہ حسین ولد مقبول جاں بحق ہو گیا،منگھوپیر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے35سالہ خاتون گل بانو جاں بحق ہو گئی۔
تازہ ترین