• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2ماہ، سیمنٹ 150روپے، سریا فی ٹن 25ہزار روپے مہنگا ہوگیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایسوسی ایشن آف بلڈرزاینڈ ڈ یو یلپرز(آباد) پاکستان کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے کہا ہے کہ 2ماہ میں سیمنٹ کی بوری 150 روپے اور سریا کی فی ٹن قیمت 25ہزار روپے بڑھ چکی ہے ، اس سے تعمیراتی لاگت میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے ،سیمنٹ اورسریے کی قیمت میں اضافے کی وجہ مضبوط کا ر ٹلز ہیں ، آباد کے چیئرمین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیمنٹ اور سریہ مینوفیکچررکے کارٹل کے خلاف سخت کارروائی کی جا ئے کیونکہ سیمنٹ اور سریہ کے کارٹل نہ صرف ملکی معیشیت کو نقصا ن پہنچا رہے ہیں بلکہ تعمیراتی صنعت کو تبا ہی کے دہانے پر پہنچا نے کو کوشاں ہیں ،انہوں نے کہا کہ یہ با ت عیاں ہے کہ تعمیراتی صنعت ملک میں 25لاکھ سے زائد لو گوں کو روزگار مہیا کرتا ہے ۔چیئر مین آباد نے کہا کہ دو ماہ قبل سریہ 95ہزار روپے فی ٹن اور سیمنٹ 550روپے فی بوری فروخت کی جا رہی تھی جو اب سریہ 1لاکھ 20ہزار روپے فی ٹن اور سیمنٹ 700روپے فی بوری فروخت کی جا رہی ہے، ان حالات میں وزیراعظم عمران خان کا 50لاکھ سستے مکانات تعمیر کرنے کا خواب پورا ہو تا ہوانظر نہیں آرہا کیونکہ تعمیراتی لاگت میں ہو شربا اضافہ ہو گیا ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ آباد کے مسلسل مطالبے کے با وجود یہ کارٹل اپنی من مانی قیمتوں پر سریہ ا ور سیمنٹ کی فروخت جا ری رکھے ہو ئے ہیں۔
تازہ ترین