• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورجینیا‘ اسکاؤٹ کی عالمی جمبوری کا آغاز، خیموں کی بستی سج گئی

گلین جین( سید محمد عسکری) ویسٹ ورجینیا کے شہر ماؤنٹ ہوپ ( گلین جین)میں ہزاروں خیموں کی بستی سج گئی اور اسکاؤٹ کی 24ویں عالمی جمبوری کا آغاز ہوگیا جس میں دنیا کے 167؍ ممالک کے 45؍ ہزار اسکاؤٹس اور ان کے رہنما شریک ہیں۔ پاکستان سے بھی اسکاؤٹ کا وفد عالمی جمبوری میں شرکت کررہا ہے۔عالمی جمبوری 2؍ اگست تک جاری رہے گی۔ اسکاؤٹ جمبوری ہر 4؍ سال بعد منعقد ہوتی ہے اس سے قبل یہ جاپان میں منعقد ہوئی تھی۔ اس سال ہونیوالی عالمی جمبوری کی میزبانی مشترکہ طور پر تین ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کررہے ہیں۔ جمبوری میں اسکاؤٹس ماؤنٹین کلائمنگ، رسہ کشی، زپ لنگ، وائٹ واٹر رافٹنگ، ماؤنٹین بائیکنگ اور دیگر سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
تازہ ترین