• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیگو میں جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، تیزی سے پھیلنے والی آگ سے 500 ایکڑ اراضی جل کر راکھ ہوگئی۔

جنگلات میں لگنے والی آگ نے قریب موجود لکڑیوں کے گودام کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،  جس سے گودام میں رکھی لکڑیاں بھی جل کر راکھ ہوگئیں، آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام نے نزدیکی علاقوں کو فوری خالی کرانے کے احکامات دیئے لیکن آگ پر قابو پانے کے بعد احکامات واپس لے لئے گئے، جنگلات کے حصے میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

تازہ ترین