• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ،سیل پوائنٹس کیچڑ سے بھرے

لاہور (نسیم قریشی سے) جیسے جیسےعیدالاضحی قریب آ رہی ہے، روزانہ کی بنیاد پرقربانی کے جانوروں کی لاہور آمد تیز ہوتی جا رہی ہے،قیمتیں آسمانو ں کو چھونے لگیں، شاہ پور کانجراں منڈی مویشیاں میں بارش کے باعث کیچڑ میں گنجائش سے زیادہ اونٹ، گائے، بچھڑا،بیل،کٹا،بکرا،دنبہ،چھترے نے ڈالے ڈیرے،کالج روڈ،سگیاں،لکھوڈیر سمیت ساتوں سیل پوائنٹس پر کیچڑ دلدل میں بیوپاری اور خریدار پریشان ہیں، جبکہ قربانی کے جانوروں قیمتوں میں مصنوعی اضافہ ،15 ہزار روپے والے بکرے کے 50ہزار سے زائد مانگ جان لگے، آسمان کو چھو تی قیمتوں نےکردیا ہے شہریوں کوپریشان،شاہ پور کانجراں منڈی مویشیاں ملتان روڈ پر ٹریفک کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث ٹریفک کاجام معمول بن گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس برس ڈالر کی قیمت کی طرح قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں بلاوجہ اضافہ کیا جارہا ہے،جوکہ مصنوعی اضافہ معلوم ہورہا ہے ۔چونکہ جس بکرے کی قیمت وزن کے حساب سے زیادہ سے زیادہ15ہزار ہونی چاہئیے اس 50 ہزار روپ سے زائد مانگے جا رہے ہیں ۔ اسی طرح 50 ہزار روپے قیمت والی گائے کر ڈیڑھ لاکھ روپے تر مانگےجارہے ہیں ۔70 ہزار روپے کی قیمت والے اونٹ کے بھی ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد کی ڈیمانڈ کی جارہی ہے،اس برس گائے ،کٹا،بیل اور وچھے کی قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں۔ چھوٹی گائے اور بچھڑا50ہزار روپے سے لے کر 3لاکھ روپے تک ہے۔ اونٹ کی قیمت 70ہزار روپے سے لے کر 5لاکھ تک، بکرا 20ہزار روپے سے لے کر ڈیڑھ لاکھ روپے تک مستقل اور 6 عارضی مویشی منڈیوں میں موجود ہے۔ اسی طرح دنبہ 20ہزار روپے سے لے کر ایک لاکھ روپے تک اور چھترےکے20ہزار روپے سے لے کر ایک لاکھ روپے تک مانگے جا رہے ہیں ۔جبکہ عید قربان کے لئے خصوصی طور پر پالے گئے بڑے اور چھوٹے قربانی کے جانوروں کی قیمتیں ان سے بھی زیادہ ہیں۔قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے ماہر معاشیات پنجاب یونیورسٹی کے ایوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرساجد نےکہا کہ عید قربان پر جا نوروں کی قیمتوں میں اضافہ ہونا نیچرل ہے۔ یہ مارکیٹ کا اصو ل ہے کہ جس چیز کی ڈیمانڈ زیادہ ہو اس کی قیمت چڑھ جاتی ہے ۔ ڈاکٹر ساجد نے کہا کہ جس جانور کی آج قیمت ایک لاکھ روپے مانگی جارہی ہے ،عید کے پہلے روز صبح کے وقت اسکی قیمت 70 ہزار روپے مانگی جائے گی ۔شام کو 50 ہزار اور رات کو 45 اور دوسرے روز وہی جانور 30 سے 25 ہزار میں باآسانی دستیا ب ہوگا ۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ پور کانجراں مویشی منڈی سمیت عارضی منڈیاں 2اگست سےلحاظ سے فنکشنل ہیں اور تمام سہولتیں بیوپاریوں اور خریداروں کو مفت دی جارہی ہیں،صفائی کیلئے ایل ڈبلیوایم سی کا عملے سمیت لائیو اسٹاک کے ڈاکٹربھی موجود رہیں گے ،ٹریفک کنٹرونکرنے کیلئے ٹریفک پولیس اور پارکنگ کیلئے پارکنگ کمپنی کا عملہ مفت پارکنگ کی سہولت مہیا کر رہا ہے۔
تازہ ترین