کچھ روز قبل اپنےامید سے ہونے کی خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئرکرنے والی پاکستان کی خوب رو اداکارہ ایمن خان کے ’بے بی شاور‘ کی تصویریں منظر عام پر آگئیں جن پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔
بیٹی کی پیدائش سے قبل اداکارہ کی فیملی اور قریبی دوستوں کی جانب سے ایمن اور منیب کی زندگی میں نئے اضافے کی خوشی منانے کے لئے بے بی شاور کی ایک تقریب منعقد کی گئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہورہی ہیں ۔
اہلخانہ اور قریبی دوست احباب کی موجودگی میں ہونے والے بے بی شاور کی تقریب کی تصاویر کو ساتھی فنکاروں کے ساتھ ساتھ مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جارہا ہے۔
تصویروں کے انٹرنیٹ پر مقبول ہونے پر اداکارہ نے اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ یہ اُن کی فیملی اور قریبی دوستوں کی ایک تقریب تھی ۔ انٹرنیٹ پر تصویر اپلوڈ کرنے والے پر طنز کرتےہوئے لکھا کہ جس کسی نے بھی اُن کے ذاتی ایونٹ کی اُن کی اجازت کے بغیر تصویریں اپلوڈ کیں اُن کا بہت شکریہ۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اُن کی زندگی کا ایک بہترین دن برے موڈ کے ساتھ اختتام پزیر ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اُنہیں اس شرمناک حرکت سے بہت زیادہ مایوسی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی کی تقریبات کے چرچے رہے تھے جس میں کُل 10 ایونٹ تھے جو 17 نومبر 2018 سے شروع ہوئے تھے اور 2 دسمبر2018 تک جاری رہےتھے ۔