• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرلیا

بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس 18 اگست کو طلب کرلیا۔

پارٹی رہنماؤں کااجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا جس میںمقبوضہ کشمیر اور پارٹی رہنماؤں کی گرفتاریوں سمیت دیگرمسائل زیر غور آئیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری 18 اگست کو دبئی سے اسلام آباد پہنچیں گے۔

اجلاس میں مراد علی شاہ ، خورشیدشاہ ،قمرزمان کائرہ شریک ہوں گے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔

بلاول بھٹو 18 اگست کو قومی اسمبلی کی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

تازہ ترین