• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا ملازمین پر تشدد، ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے پر یونین کی احتجاج کی دھمکی

ملتان(سٹاف رپورٹر)شہریوں کی جانب سے گلبرک کالونی میں واسا کے سب انجینئر سمیت دیگر ملازمین پر تشدد کیخلاف واسا یونین نے ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے پراحتجاج کی دھمکی دے دی ہے ،معلوم ہوا ہے تھانہ نیو ملتان کے علاقے گلبرگ کالونی میں سوریج لائن بند تھی ،جسکو کھولنے کیلئے شہریوں نے واسا حکام کو اطلاع دی،اطلاع ملتے ہی واسا کےسب انجینئر احمدرضا، سپروائزر ریاض اور 4 سیورمینوں موقع پر پہنچ گئے،وہاں پہلے سے موجود احسن غوری ،افتخار و دیگر 10 افراد نے واسا ملازمین سے توں تکرار شروع کردی اور بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی ،جھگڑے کے دوران سپروائزر محمد ریاض کا بازو ٹوٹ گیا،جسکو فوری طور پر طبی امداد کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ،پولیس بھی موقع پر آگئی ،واسا سپروائزر محمد مشتاق نے ملزمان احسن غوری ،افتخار و دیگر 10 افراد کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے تھانہ نیو ملتان کو درخواست دی،مگر مقامی پولیس نے تاحال ملزمان کوگرفتار نہیں کیااور نہ ہی مقدمہ درج کیا ہے جبکہ دوسری جانب واسا یونین سی بی اے نے ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے پر احتجاج کی دھمکی دی ہے،یونین کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ اگر ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو واسا آفس میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔
تازہ ترین