• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9روز سے لاپتہ وکیل کو بازیاب کرایا جائے:ہائیکورٹ بار

ملتان (سٹاف رپورٹر)وکیل کے لاپتہ ہونے پر ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اداروں کے نوٹس میں لانا چاہتے ہیں ہمارے ممبر کو فوری طور پر بازیاب کروایا جائے،صدر ہائیکورٹ بار ملک حیدر عثمان نے کہا کہ سابق نائب صدر ہائیکورٹ بار یافت نوید ہاشمی 9 روز سے غائب ہیں جو اسلام آباد بلیو ایریا فیملی کے ساتھ گئے اور اچانک غائب ہو گئے،اسلام آباد جیسے شہر میں سابق جج کے بیٹے کا غائب ہونا تشویشناک ہے، حکومت یافث نوید ہاشمی کو برآمد کرے،ہمیں یافت نوید ہاشمی کی زندگی پر تشویش ہے ہم آج تمام اداروں کو لیٹر بھی لکھ رہے ہیں،آئین تمام شہریوں کی بازیابی کی ضمانت دیتا ہے اگر بازیابی ممکن نہ ہوئی تو پنجاب بھر کی بار ایسوسی ایشنز کا اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گااس موقع پر نائب صدر ساجد سنپال، جنرل سیکرٹری وقاص ارشد چھجڑا ، سید انیس مہدی، سید اقبال مہدی زیدی، ملک بخت یارمہدی، عارف نوید ہاشمی، کاظم رضا و دیگر سینئر وکلا موجود تھے۔
تازہ ترین