• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی نظام پاکستان کی تاریخ کا ناکام ترین نظام ثابت ہوا، سید عبدالرشید

کراچی( اسٹاف رپورٹر )متحدہ مجلس عمل کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے کہا ہے کہ چار سال کا یہ بلدیاتی نظام پاکستان کی تاریخ کا ناکام ترین نظام ثابت ہوا ہے، لیاری کا بہار کالونی ہو یا چاکیواڑہ جھٹ پٹ مارکیٹ ہر جگہ گھٹنوں گھٹنوں سیوریج کا پانی کھڑا ہوا ہے، جو اختیارات اور وسائل بلدیاتی نمائندوں کے پاس موجود ہیں وہ انکا درست استعمال نہیں کر رہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نےپریس کانفرنس کے دوران گفتگو میں کی سید عبدالرشید کہنا تھا کہ بارہ ارب کا بجٹ ڈی ایم سی نے کہاں خرچ کیا ہےبتایا جائے کیونکہ ساؤتھ کی سڑکیں ہو یا گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں،نیب سے مطالبہ کرتا ہوں ڈی ایم سی ساؤتھ کے اداروں کی تلاشی لے، ڈی ایم سی ساؤتھ میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ بھی ڈسٹرکٹ چئیرمین کے ماتحت ہے، اربوں روپے کا بجٹ جو فائلوں میں خرچ ہو رہا ہے اس کا حساب دینا پڑے گا، سب سے پہلے احتساب کے لیے خود کو پیش کرتا ہوں لیکن نیب کونسلر سے لیکر مئیر کراچی سب کا احتساب کرے، فرضی ناموں سے خود ہی ٹھیکیدار بن کر عوام کے پیسے منتخب نمائندے لوٹ رہے ہیں۔

تازہ ترین