• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے کارندوں سمیت28ملزمان گرفتار،اسلحہ، منشیات برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 28ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان برآمد کرلیا، تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی ساؤتھ پولیس نے موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے تین ملزمان عارف خان، آزان قریشی اور عمران کو گرفتار کرکے چوری شدہ تین موٹر سائیکل برآمد کرلیں جو درخشاں کے علاقے سے چوری کی گئی تھیں،نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران نوید اور وسیم کو گرفتار کرکے ایک پستول، نقدی اور چرس برآمد کرلی،سرجانی ٹائون پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث فہیم عرف عبید عرف چھوٹو کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ٹیپو سلطان پولیس نے عمر کالونی، بلوچ پاڑہ، ای مارکیٹ، ریلوے لائن اور اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے 20مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، گارڈن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی واردات کرکے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ملزم ظہیر کو گرفتار کرکے اسلحہ، موٹر سائیکل، ہزاروں روپے نقدی اور دیگر سامان برآمد کرلیا،اورنگی ٹائون پولیس نے ملزم عبدالخالق کو گرفتار کرکے دو کلو گرام ماوا، گٹکا اور چار پیکٹ تمباکو برآمد کرلی۔

تازہ ترین