• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیمرا ٹیم کے لاہور میں غیرقانونی بھارتی چینل، مواد نشر کرنیوالے کیبل نیٹ ورکس پر چھاپے، آلات ضبط

لاہور( وقائع نگار خصوصی )پیمرا ریجنل آفس لاہور کی ٹیم نے صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں کیبل نیٹ ورکس پر چھاپے مارے ہیں۔پیمرا ٹیم نے کارروائی کے دوران غیرقانونی بھارتی چینل اور مواد نشر کرنے پر ٹرانسمیٹر، غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ ریسیور اور کمپیوٹرز سمیت مختلف آلات ضبط کرلئے۔ پیمرا ٹیم نے کیبل آپریٹرز کو متنبہ کیا ہے کہ قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ کیبل نیٹ ورک بند کردیا جائیگا۔
تازہ ترین