• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مسئلہ کشمیر عالمی تنازع تسلیم، بین الاقوامی امن اور سیکورٹی کا مسئلہ ہے، یواین چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہوگا، اقوام متحدہ


نیویارک(نیوز ایجنسی) اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر کو عالمی تنازع تسلیم کرلیا گیا ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کہا ہے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں کے مطابق پُر امن طریقے سے حل ہو گا، کشمیر بین الاقوامی امن اور سیکورٹی کا مسئلہ ہے جو اقوام متحدہ کے دائرہ اختیار کے اندر 1965 کے بعد پہلی بار زیر بحث آیا ہے۔ اقوام متحدہ کی نیوز ویب سائٹ پر بیان جاری کر دیا گیا جس میں سیکرٹری جنرل کے بیان کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے 1972 میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے شملہ معاہدے کا بھی حوالہ بھی دیا تھا۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے ارکان کا اجلاس بلانے پر شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ آج کے اس اجلاس سے انڈیا کے اس دعوے کی نفی ہوتی ہے کہ کشمیر انڈیا کا اندورنی معاملہ ہے۔انھوں نے کہا کہ آج سیکورٹی کونسل میں کشمیر کی آواز گونجتی رہی۔ گذشتہ پچاس سال یہ پہلا موقع ہے کہ اکیلے جموں اور کشمیر کو سیکورٹی کونسل میں زیرِ بحث لایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ جو بحث ہوئی اس سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں آج بھی زندہ ہیں۔اقوام متحدہ میں بھارتی سفیر ایس اکبرالدین نے اپنے رد عمل میں کہا کہ آرٹیکل 370 انڈیا کا اندورنی معاملہ تھا ہے اور رہے گا۔انہوں نے کہا کہ انڈیا کشمیر کے بارے میں اب تک ہونے والے معاہدوں کا پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان باہمی طور پر حل ہونا چاہیے۔

تازہ ترین