• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم عمر مبینہ چور کو تشدد سے ہلاک کرنے والے مزید 3 ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بہادرآباد میں کم عمر مبینہ چور کی تشدد سے ہلاکت کا واقعہ میں پولیس نے تشدد کرنے والے مزید 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مسعود ذکی، انیس نذیراور شارق احمد تشدد میں ملوث ہیں ، گرفتار ملزمان نے تفتیش میں بتایا کہ تین ملزمان گھر میں داخل ہوئےجن میں سے ریحان پکڑا گیا جبکہ اسکےدو مبینہ ساتھی فرار ہوگئے، ملزمان کے بیان کے مطابق یحان پر تشدد کیا تاہم اس کی موت کیسے ہوئی یہ معلوم نہیں ، پولیس نےجائے وقوعہ سے رسی اور ڈنڈے برآمد کیے ہیں ، واقعہ میں ملوث دو ملزمان دانیال اور زبیر پہلے سے گرفتار ہیں،تفتیشی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے تشدد کرنے والے دیگرافراد کے بارے میں تفتیش کے ساتھ چھاپہ مار کرروائیاں بھی جاری ہیں ۔

تازہ ترین