• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، علی وزیر اور محسن داوڑ کی ضمانت کیلئے درخواست دائر

پشاور (نمائندہ جنگ) پختون تحفظ مومنٹ کے رہنما اور ارکان قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کی ضمانت پر رہائی کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست پشاور ہائیکورٹ بار کے صدر لطیف آفریدی اور طارق افغان ایڈووکیٹس کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ علی وزیر اور محسن داوڑ پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں‘ سیاسی انتقام کے لئے دونوں ارکان قومی اسمبلی کو گرفتار کیا گیا ہے اور ثبوت نہ ہونے کی بناء پر علی وزیر اور محسن داوڑ کی ضمانت منظور کی جائے۔ علی وزیر اور محسن داوڑ کو وزیرستان میں خڑکمر چیک پوسٹ پر حملے کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

تازہ ترین