• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوٹھوہار ٹائون کے علاقوں میں انسداد ڈینگی سرگرمیاں جاری

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) پوٹھوہار ٹائون میں نواز کالونی، سٹی ولاز، ائرپورٹ ہائوسنگ سوسائٹی، ڈھوک کالا خان، گل بہار کالونی، کوٹ جبی اور وکیل کالونی میں ڈینگی لاروا ملنے کے پیش نظر انسداد ڈینگی سرگرمیاں جاری ہیں۔محکمہ صحت کے زیراہتمام ائرپورٹ ہائوسنگ سوسائٹی، جبی اور گلہبار کالونی میں میڈیکل کیمپس میں مریضوں کے خون ٹیسٹ اور معائنہ فری کیا جا رہا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر صائمہ یونس نے کہا کہ گزشہ 24گھنٹوں میں ڈینگی کے کل 21مریض رپورٹ ہوئے۔ صائمہ یونس نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں افرادی قوت بڑھائی جائے۔
تازہ ترین