• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

دریائے سندھ و ستلج بپھر گئے، کئی بستیاں،اسکول زیر آب،فصلیں تباہ

بھارتی آبی جارحیت نے تباہی مچادی


لاہور،راجن پو ،قصور(نمائندہ جنگ،صباح نیوز) بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے ستلج اور سندھ نے کئی علاقوں میں تباہی مچادی، قصور میں 18دیہات،راجن پور میں 32اسکول ، رحیم یارخان میں 32بستیاں زیر آب آگئیں، سیکڑوں ایکڑ فصلیں تباہ ہوگئیں، علاقہ مکینوں کی نقل مکانی شروع کردی۔ حفاظتی بند کا کٹائو شروع ہونے سے پاکپتن اور بہاولنگر کا زمینی رابطہ منقطع ہونے کا خدشہ ہے۔ صدر تحریک انصاف پنجاب اعجاز چوہدی، صوبائی وزیر بہبود آبادی ہاشم ڈوگرا ور وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے اپنے علاقوں میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔

تازہ ترین