• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ڈکیتی اور رہزنی میں ملوث دوملزمان گرفتار، رینجرز

پاکستان رینجرز(سندھ)نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرنبی بخش اور گارڈن کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان سعید بنگالی اور حبیب اللہ کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اورمسروقہ ساما ن بھی برآمد کیا گیاہے،  دونوں ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دریں اثنا ترجمان سندھ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔اطلاع فراہم کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔


تازہ ترین