• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں محرم کا پرامن انعقاد پولیس کا شہر اور نواحی علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن

پشاور( کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے محرم الحرام کے پر امن انعقاد کیلئے کینٹ اور رول ڈویژن میں ٹاگٹڈ سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر کارائیوں میں سمگلروں اور منشیات فرشوں کو بھی گرفتار کر لیا ۔سی سی پی او پشاور کریم خان کی ہدایت پرپشاور میںمحرم کے پرامن انعقاد کے لئے کینٹ اور نواحی علاقوں میں پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے سینکڑوں ہوٹلوں اور پلازہ میں مقیم افراد اور افغان مہاجرین کا ڈیٹا چیک کیا اس دوران پولیس نے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی ادھر تھانہ شرقی پولیس نے دو گاڑیوں سے لاکھوں روپے مالیت کا غیر ملکی کپڑا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ تھانہ آغہ میر جانی شاہ پولیس نے موبائل کے ذریعے لوگوں کو منشیات پہنچانے والے مشہور منشیات فروش نجیب اللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے چار کلو گرام چرس برآمد کر لی ۔تھانہ متھرا پولیس نے ایک ملزم کو گرفتارکر کے اس کے قبضہ سے پانچ کلو گرام چرس برآمد کر لی ۔

تازہ ترین