پشاور (خصوصی نامہ نگار) پولیس کی درخواست پر ضلعی انتظامیہ نے پشاور جلوسوں کی گزر گاہوں میں آنے 15 سرکاری ونجی سکول یکم سے 10ویں محرم تک بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر کی جانب سے اعلامیہ کے مطابق سکول سیکورٹی وجوہات کی بناء پر بند رہیں گے جن میں گورنمنٹ پرائمری سکول محلہ جٹاں، جی پی ایس مچی کھٹہ، سنٹرل سٹی پبلک سکول محلہ دفتربنداں، بلاول ملک سکول محلہ جٹاں، السید پبلک سکول محلہ قاضی خیلاں، تصور پبلک سکول محلہ جٹاں، ریشماں پبلک سکول ، ثناء پبلک سکول کوچہ سید ولی، پشاور کمپیوٹر پبلک سکول محلہ فرشی گلی، ایم پیوٹر پبلک سکول محلہ فرشی گلی، یونیک پبلک سکول، ٹیلنٹ پبلک سکول، سیڈز پبلک سکول منڈا بیری، تاج پبلک سکول میرپور فرشی گلی اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منڈا بیری شامل ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق سکولوں کی انتظامیہ کو پیشگی اطلاع کر دی گئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں 27 اگست کو ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ بھیجا تھا۔