اپشاور (نیوز ڈیسک) قومی وطن پارٹی سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے انتخابات مکمل ہوگئے۔ اس سلسلے میں قومی وطن پارٹی سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کا ایک اجلاس وطن کور پشاور میں منعقد ہوا جس میں پارٹی کے رہنماء سکندر حیات خان شیرپائو کے علاوہ قومی وطن پارٹی الیکشن کمیشن کے ممبر اسد آفریدی ایڈووکیٹ اور سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے آرگنائزر افضل خان پنیالہ کے علاوہ کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کیلئے ملک محمد عدیل کو متفقہ طور پر چیئرمین‘ حاجی شمس الدین سینئر وائس چیئرمین‘ محمد شاہ جنرل سیکرٹری‘ انگور شاہ‘ ارشد خان ایڈووکیٹ‘ فیض اللہ‘ ڈاکٹر عمر فاروق‘ فرید بنگش‘ عدیل باچہ‘ سرفراز خان اور صابر شاہ نائب صدور چن لئے گئے جبکہ گوہر باغی ڈپٹی جنرل سیکرٹری‘ خالد خان باغی انفارمیشن سیکرٹری اور عارف شاہ جائنٹ سیکرٹری منتخب کر لئے گئے۔ سکندر شیرپائو نے سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نومنتخب کابینہ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں اور توانائیوں کو بروئے کار لاکر پارٹی کی ترقی اور مزید فعالیت کیلئے اہم اور کلیدی کردار ادا کریں۔