• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانیت کا قتل روکنا ہوگا، بھارت کشمیری عوام کو فوری حق خودارادیت دے، مارک برین

کوونٹری (نمائندہ جنگ) کشمیری و پاکستانی کمیونٹی نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سٹی کونسل کوونٹری کے سامنے بھرپور مظاہرہ کیا۔ سابق وزیر خارجہ مائیک برین، سول سوسائٹی این جی اوز کے نمائندگان اور مقامی کونسلرز نے شرکت کی، بیرسٹر شبیر اور معروف نعت خواں چوہدری اے ڈی کے انگریزی اردو زبان میں پر شگاف نعروں نے برٹش سمیت دیگر کمیونٹی افراد کو اپنی طرف متوجہ کر لیا، علامہ نبیل افضل قادری کے خطاب سے مظاہرین میں زبردست جوش و جذبہ دیکھنے کو ملا، سابق وزیر خارجہ مارک برین نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو ان کا حق آزادی دے ہم انسانیت کی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے ہمیں انسانیت کا قتل روکنا ہو گا کشمیری آزادی چاہتے ہیں انہیں آزادی دے کر خطے میں خوشحالی اور امن برپا کر سکتے ہیں، مقامی این جی اوز اور کونسلرز بیرسٹر طارق کونسلر کامران خان، کونسلر پرویز اختر، ڈپٹی لیڈر کونسل عبدالسلام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ ENOUGH IS ENOUGH .


عالمی طاقتوں کو کشمیریوں کا ساتھ دینا ہو گا کشمیری بھارت کے ظلم سے تنگ آگئے ہیں کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے انہیں ظلم بربریت کا شکار کیا جارہا ہے لیکن افسوس جمہوریت کی بات کرنے والے اپنی آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں علامہ نبیل افضل قادری نے کہا کہ برطانیہ مسٔلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے اسے اپنی خارجہ پالیسی کا حصہ بنائے، کوونٹری سٹی کونسل اپنا حق ادا کرے مسٔلہ کشمیرپر قرارداد پاس کرے اور ہماری آواز حکام بالا تک پہنچائے کشمیری ظلم کی چکی میں پس چکے ہیں بھارت کا ظلم دن بہ دن بڑھ رہا ہے کرفیو سے حالات اور معاملات خراب ہو رہے ہیں خوراک اور علاج ممکن نہیں رہا تشدد کا ایک سلسلہ شروع ہے جس کو روکنا انتہائی ضروری ہے عالمی طاقتیں بھارت کو روکیں معصوم کشمیریوں کو بھارت سے آزادی دلوائیں جو صرف اور صرف اپنا حق آزادی چاہتے ہیں مظاہرے میں بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور بھارت کے خلاف اور کشمیر کے حق میں نعرے لگائے۔

تازہ ترین