پشاور (کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے دن دیہاڑے اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے لاکھوں روپے چھیننے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزموں نے ابتدائی تفتیش میں کئی وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔ گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی کو اطلاع ملی کہ بھانہ ماڑی میں رہزن گروہ موجود ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کی ہدایت پر ایس پی سٹی عتیق شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی عبداللہ جلال پر مشتمل خصوصی ٹیم نے فوری کارروائی کرکے موسیٰ ولد زینور شاہ‘ بشیر ولد فاروق اور عبداللہ ولد حسن گل کو گرفتار کر لیا۔