• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوئر دیر:شین غر میں 3 روزہ اسپورٹس فیسٹیول


لوئر دیر کے مقام شین غر میں 3 روزہ اسپورٹس فسٹیول اختتام پزیر ہوگیا ہے۔

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بلامبٹ کے زیر انتظام لوئر دیر کے پر فضا مقام شین غر میں تین روزہ اسپورٹس فیسٹیول سجا تو شہریوں اور سیاحوں کے بڑی تعداد نے اس حسین مقام کا رخ کرلیا۔

فسٹیول میں، چیئر گیم، بالون گیم، اسپون گیم ، رسہ کشی ، نشانہ بازی اورفروٹ مقابلے ہوئے ۔

فسٹیول میں روایتی اور علاقائی کھیل بھی پیش کئے گئے، جس سے شائقین خوب محظوظ ہوئے۔

  سیاح کہتے ہیں کہ اگر حکومت سیاحت کو فروغ دینا چاہتی ہے تو اس خوبصورت اور جنت نظیر وادی کو سیاحتی مقامات میں شامل کرے۔

تازہ ترین