اسلام آباد (ماریانہ بابر) پاکستان نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کو استعمال شدہ تابکار ذرائع کے انتظام کے متعلق رہنمائی کے پروگرام (Guidance on the Management of Disused Radioactive Sources) میں شمولیت اختیار کرنے کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ یہ رہنمائی پروگرام تابکار ذرائع کی سلامتی اور تحفظ کے ضابطہ اخلاق کے متعلق ہے، جو اپنی نوعیت کے لحاظ سے کسی بھی ملک کو قانوناً پابند نہیں بناتا، لیکن یہ عالمی جوہری سلامتی اور تحفظ کے معاملے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ دفتر خارجہ نے بدھ کو اس ضمن میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان محفوظ ماحول میں تابکار وسائل کئی پر امن مقاصد، بالخصوص جوہری میڈیسن اور تابکار آنکولوجی، کیلئے استعمال کر رہا ہے۔