• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر: محمد بدیع سمیت 11 اخوان المسلمون رہنماؤں کو عمر قید


مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمون کے سربراہ سمیت 11 رہنماؤں کو عمر قید کی سزا سنا دی، اخوان المسلمون کے رہنماؤں پر فلسطین کی تنظیم حماس کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام لگایا گیا ہے۔

سزا پانے والوں میں اخوان المسلمون کے مرشدِ عام محمد بدیع اور ان کے نائب خیرت الشاطر بھی شامل ہیں، ان دونوں رہنماؤں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جس کی مدت مصر میں 25 سال ہے۔

رپورٹس کے مطابق اخوان المسلمون کے دیگر 5 اراکین کو بھی7 سے 10 سال تک قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ 6 افراد کو رہا ک ردیا گیا ہے۔

ان تمام افراد پر غیر ملکی تنظیموں کے تعاون سے جرائم کرنے کا الزام عائد ہے۔

تازہ ترین