• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بارش سے متاثرہ سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کر دیا، ناصر شاہ

صوبائی وزیر بلدیات ناصرحسین شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش سے متاثرہ سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر بلدیات نے بتایا کہ سڑکوں کی مرمت کا آغاز جناح اسپتال کے سامنے سڑک کی مرمت سے کیا جا رہا ہے، یہ علاقہ کنٹونمنٹ کی حدود میں آتا ہے، لیکن پھر بھی صوبائی حکومت یہ سڑک ٹھیک کرے گی۔

ناصر حسین کا کہنا تھا کہ کراچی سندھ کا کیپیٹل ہے، ہم اس کو ہی برقرار رکھنا چاہیں گے،پیرپگارا صاحب کے آرٹیکل 149 سے متعلق بیان کو سراہتا ہوں۔

ناصرحسین شاہ کی  میڈیا سے گفتگو


صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی سے متعلق جس کمیٹی میں فروغ نسیم ہوں گے سندھ حکومت اس سےبات نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے وزیراعظم کراچی میں کام کروانا چاہتے ہوں لیکن جن لوگوں کو خان صاحب نےذمہ دیا انہوں نے فتنہ پیدا کیا۔

تازہ ترین