• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلقہ فکرود ادب کے تحت تقریب ’’ ایک شام محمد افراہیم کے نام کل ہوگی

کراچی(پ ر)حلقہ فکر و ادب کے تحت یوم پاکستان کی تقریب ’’ایک شام محمد افراہیم ‘‘کے نام 27مارچ2016 بروز اتوارشام 7بجے 108/1 خیابان شہباز، فیز 6، نزد ہلال پارک، ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی، کراچی میں منعقد ہوگی۔تقریب میں قومی نغموں کے سینیئر گلو کار محمد افراہیم کے حوالے سے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین خطاب کریں گے ، تقریب کے مہمان خصوصی معروف اداکار قاضی واجد اور انوراقبال ہونگے جبکہ مہمان اعزازی سید حسنین رضوی ہوں گے تقریب سے سرپرست حلقہ فکروداب ڈاکٹر حنیف سعید،صارم برنی، ڈاکٹر ایس اے صدیقی، انور عزیز جکارتہ والا، ،محمد طارق،سیدہ ام کلثوم، راجہ انیس،سید محمد اصغر،سہیل جمالی، فہیم ناز و دیگر خطاب کریں گے ۔تقریب کے آخر میں معروف گلوکار محمد افراہیم اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔
تازہ ترین