• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹربینک میں ڈالر 2 پیسے کم ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں استحکام

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ ،انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر کم جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیرکو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 2پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈا لر کی قیمت خرید 156.30روپے سے کم ہو کر 156.28روپے اور قیمت فروخت 156.40روپے سے کم ہو کر 156.38روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 155.80روپے اور قیمت فروخت 156.30روپے پر برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 171.50روپے اور قیمت فروخت 173.50روپے پر مستحکم رہی اسی طرح برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 193.50روپے اور قیمت فروخت 195.50روپے پر بدستور مستحکم دیکھی گئی ۔

تازہ ترین