• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

85 ہزار سے زائد پولیس افسران کی نئےماڈیولز کے تحت تربیت مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں مقرر امریکی سفیر پال جونز نے آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کے ہمراہ سعیدآباد پولیس ٹریننگ کالج کا دورہ کیا۔پولیس ترجمان کے مطابق مذکورہ دورہ امریکی حکومت کی جانب سے کی جانے والی ان کاوشوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے تحت پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئےمختلف پروگرام ترتیب دیے جاچکے ہیں ۔ اسی سلسلے میں امریکی سفیر نے نئے نصاب کے تحت ہونے والی تربیت کا مشاہدہ کیا، ہتھیاروں کے سمیولیٹرز کی مشق دیکھی اور خواتین پولیس افسران کیلئے بيرک بنانے کیلئے منتخب جگہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پال جونز نے کہاکہ سندھ پولیس اور امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ بیورو (INL) کی شراکت داری سے 2011 میں نصاب تیار کرنے کا پروگرام شروع کیا گیا ۔اس پروگرام کا مقصد سندھ کے 25 سالہ پرانے تربیتی نصاب میں جدت لانا ہے جس میں تربیتی نصاب ترتیب دینے کے ساتھ ساتھ ماسٹر ٹرینر تیار کرنا اور سندھ پولیس کے سارے تربیتی اداروں میں نئے ماڈیول متعارف کرنا شامل ہے ۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 85ہزار سے زائد پولیس افسران کو تیارشدہ پانچ ماڈیولز کے مطابق تربیت دی جا چکی ہے۔

تازہ ترین