• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشیدشاہ کی گرفتار ی سیاسی انتقام ہے،جھکنے والے نہیں،پیپلزپارٹی

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے سید خورشید شاہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے ،پیپلزپارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا کہ خورشید شاہ کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے ہم جھکنے والے نہیں، کرپشن بہانہ ہے ہمیں اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی کی سزا دی جا رہی ہے ، صدر پیپلزپارٹی علماء ونگ پنجاب علامہ یوسف اعوان نے کہا کہ سید خورشید احمد شاہ کی گرفتاری سیاسی انتقام کا تسلسل ہے پیپلز پارٹی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرے گی ، چودھری اسلم گل نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کر رہا ہے ایسے وقت میں ملک کے اندراتحاد اورقومی یکجہتی کو پار ہ پارہ کر دیا گیا ۔ پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ لاہور کی صدر نرگس خان،جنرل سیکرٹری سونیا خان اورانفارمیشن سیکرٹری شہناز کنول نے کہا کہ خورشید شاہ کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری سیاسی انتقام ہے۔
تازہ ترین