• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا ہوٹل پہنچنے کے بعد آرام آج سے ملاقاتوں کا آغاز ہوگا

نیویارک (عظیم ایم میاں) وزیراعظم عمران خان اور ان کے ہمر اہی اپنے ہوٹل پہنچنے کے بعد آرام کررہے ہیں جبکہ کشمیر سے تعلق رکھنے و الے بعض قائدین سے ملاقات اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں وزیراعظم کے پہنچنے کے صرف چند گھنٹے بعد کی مصروفیات میں شامل ہے۔ وزیراعظم عمر ان خان ایک ممتاز کشمیری شخصیت سے اپنی ملاقاتوں کے آغاز کے بعد انٹرنیشنل فرنچائز ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے ملیں گے اور پھر دو امریکی شخصیات کےساتھ اپنے پہلے روز کی مصروفیات ختم کریں گے البتہ اتوار (آج) کی صبح ممتاز ڈیموکریٹ رہنما اور سینیٹر چک شومر سے ملاقات کریں گے پھر ممتاز امریکی مخیر اور دانشور جارج سورو سے ملاقات کریں گے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور صورتحال پر تفصیلی گفتگو کریں گے جبکہ امریکہ کے خصوصی نمائندہ اور طالبان سے مذاکرات کرنے و الے زلمے خلیل زاد بھی وزیراعظم عمران سے ملاقات کیلئے آئیں گے۔ ممتاز ری پبلکن سینٹر لنڈسے گراہم بھی وزیرا عظم سے ملاقات کریں گے اور ذرائع کے مطابق ٹرمپ عمران ملاقات سے قبل وہ اہم پیغام رسانی کا کام بھی کریں گے۔
تازہ ترین