• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل تنصیبات پر حملوں میں ایران ملوث ہے، بورس جانسن

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر ہونے والے حملوں میں ملوث ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے حسن روحانی سے ملاقات سے قبل الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تہران تیل تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہے۔

بورس جانسن نے اس معاملے پر ایران میں فوجی مداخلت کے زیر غور ہونے کو مسترد کردیا ہے، تاہم انہوں نے ایران پر پابندیوں کے امکانات ظاہر کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کا نام ٹھوس حقائق اور قوی امکان کی روشنی میں لیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں آئل تنصیبات پر حملوں کے بعد برطانیہ کی جانب سے یہ پہلا رد عمل دیا گیا ہے۔

تازہ ترین